پنڈی گھیب میں گاڑی الٹ جانے کے باعث ایک مسافر جاں بحق، ایک زخمی

پیر 18 مارچ 2024 22:18

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں گاڑی الٹ جانے کے باعث ایک مسافر جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹانک و وزیرستان کے رہائشی سہیل نامی اور شمشیر عالم نامی دو مسافر اپنی کاربمیں سوار براستہ سی پیک راہداری ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ سروس ایریا کے قریب ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک سے نیچے جا گری جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا گیا امیر سہیل ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کو ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

\378