انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

پیر 18 مارچ 2024 22:43

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں25پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر279روپے سے گھٹ کر278.75روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر281.20روپے پر مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر304.50روپے سے گھٹ کر304.49روپے ہو گئی اسی طرح32پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر356.51روپے سے کم ہو کر356.19روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :