سکھر،مسلح ملزمان کی لوٹ مار،دکاندارتین لاکھ نقدی ،موبائل و موٹر سائیکل سے محروم

پیر 18 مارچ 2024 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) تھانہ بائیجی شریف کی حدود میں مسلح ملزمان کی لوٹ مار،دکاندار کو تین لاکھ نقدی ،موبائل و موٹر سائیکل سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق پنو عاقل تھانہ بائیجی شریف نزد قومی شاہراہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بنام دلشاد گھجیو کی ایل پی جی گیس کی دکان پر لوٹ مار کرتے ہوئے موبائل فون ،نقدی تین لاکھ اور موٹر سائیکل لوٹ لی اور فرار ہوگئے پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔