پنجاب کابینہ نے 2023-24کے بجٹ 4480.7 ارب روپے کی منظوری دیدی
پیر 18 مارچ 2024 23:05
(جاری ہے)
صوبے بھر میں 35لاکھ سے زائد گھرانوں کورمضان پیکیج کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے۔
ایک ہفتے تک رمضان پیکیج کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ پیاز اور دیگر اشیا کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم ا ورنگزیب نے قرارداد میں کہاکہ تاریخ کے بہترین اور شفاف ترین رمضان پیکج پر وزیر اعلی مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ رمضان نگہبان پیکج میں مانیٹرنگ اور شفافیت بے مثال ہے۔ وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان پیکیج تاریخی اقدام ہے۔ رمضان پیکیج کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کا تخمینہ پیش کیاگیاجس کے مطابق مالی سال2023-24 کے لئے ترقیاتی بجٹ 655ارب روپے مختص کئے گئے۔سماجی تحفظ اقدامات کا تخمینہ بجٹ20ارب روپے بھی منظورکرلیاگیا۔بجٹ میں صحت کے لئے 473.6،تعلیم کے لئے 596ارب، تعمیرات 382ارب اور لوکل گورنمنٹ127.7 ارب روپے مختص کئے گئے۔ رمضان پیکیج کے لئے 30ارب روپے کا بجٹ منظورکرلیاگیا جبکہ مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے 11ارب روپے،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لئے12.5ارب روپے،پی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 10ارب روپے،حفظان صحت کے توسیع پروگرام کے لئے 11.4ارب روپے،گندم کے قرضہ کی ادائیگی کے لئے 264ارب روپے، زراعت پرسبسڈی کیلئے 25.6ارب روپے اور وزیر اعلی کے خصوصی اقدامات کے لئے بھی بجٹ منظور کر لیا گیا۔ صوبائی کابینہ نے ضمنی بجٹ 2023-24 کی منظوری بھی دی۔صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔کابینہ نے جولائی تا اکتوبر، نومبر تا فروری اور مارچ 2024 کے بجٹ کی توثیق کی۔صوبائی کابینہ نے آئی ایم ایف کوپنجاب کے مالیاتی امور کے بارے میں تسلی بخش بریفنگ دینے سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے سال 2023-2024 کی بجٹ دستاویزات پر دستخط کر دئیے۔چیف سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس نے وزیر اعلی کو بجٹ دستاویز پیش کیں۔مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.