لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیورنگ لائسنسوں کی فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر تحریری جواب طلب کر لیا

پیر 18 مارچ 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایل ٹی وی ڈرائیورنگ لائسنسوں کی فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری ،آئی جی پولیس پنجاب اور سی ٹی او سے تحریری جواب طلب کر لیا، درخواست گزار کے وکیل مظہر امین نے نشاندہی کی کہ ایل ٹی وی ڈرائیور لائسنس کی فیس ساڑھے نو سو روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے، یہ اضافہ ایل ٹی وی گاڑی ڈرائیورز کے لیے ناقابل برداشت ہے، وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ فیس میں اضافہ موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کی شق 22 سے متصادم ہے، فیس میں پرنٹنگ و متفرق چارجز کی مد میں بھی 480 روپے عائد کردیئے گئے ہیں، استدعا ہے کہ ایل ٹی وی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔