کراچی ، ایان اور انابیہ کو ضیا الدین اسکول میں داخلہ مل گیا

دونوں بچوں کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر اسکول میں داخلہ دیا گیا

منگل 19 مارچ 2024 07:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ایان اور انابیہ کو ضیا الدین اسکول میں داخلہ مل گیا۔دونوں بچوں کو ڈاکٹر ضیا الدین ہسپتال کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر اسکول میں داخلہ دیا گیا ہے۔ ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات ڈاکٹر ضیا الدین ٹرسٹ کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اکٹر عاصم حسین نے دونوں بچوں کو اسکول سے لے گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایان اور انابیہ کووڈ کے بعد سے اسکول نہیں جارہے تھے۔دونوں بچے صرف پہلی اور دوسری جماعت تک تعلیم حاصل کرسکے تھے۔یاد رہے گزشتہ دنوں دونوں بچے اپنی خالہ کے غیر مناسب رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ بچوں کو بازیاب کرانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیضان راوت نے اہم کردار ادا کیا۔