گندم خریداری کا عمل20 مارچ سے شروع ، فی من قیمت4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،وزیر خوراک سندھ

منگل 19 مارچ 2024 10:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) وزیر خوراک و آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے گندم خریداری کا عمل20 مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،صوبے بھر میں 353 گندم خریداری مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ 9 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک لاڑکانہ ڈویژن میں 71، سکھر میں 68، شہید بینظیر آباد 58، میرپورخاص ڈویژن میں 40،حیدرآباد ڈویژن میں 78 اور سانگھڑ میں 38 گندم خریداری کے مراکز قائم کرے گا۔ جام خان شورو نے کہا کہ سندھ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی ہے جبکہ 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :