بائیڈن کے ہاں کینیڈی خاندان کی دعوت

دعوت میں تیسرے صدارتی امیدوار رابرٹ کو مدعو نہ کیاگیا،رپورٹ

منگل 19 مارچ 2024 12:30

بائیڈن کے ہاں کینیڈی خاندان کی دعوت
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے سینٹ پیٹرک ڈے منانے کے لیے وائٹ ہائوس میں کینیڈی خاندان کے 30 سے زائد افراد کی دعوت کی تاہم انہوں نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو مدعو کرنے سے انکار کر دیا۔ رابرٹ تیسرے فریق کے طور پر امریکی صدارتی الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رابرٹ کینیڈی جونیئر کی چھوٹی بہن کیری کینیڈی نے وائٹ ہائوس میں روز گارڈن کے قریب بائیڈن کے ساتھ ایک بڑے گروپ کی تصویر ایکس پر پوسٹ کی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ خواہش کرنا کافی نہیں ہے کہ دنیا بہتر ہو، آپ کو دنیا کو بہتر بنانا ہوگا۔بائیڈن نے اس تصویر کو دوبارہ شیئر کیا۔ بائیڈن نے ایکس پر لکھا کہ ایک قابل فخر آئرش خاندان سے دوسرے تک۔ آپ سب کا وائٹ ہائوس میں واپس آنا اچھا تھا۔