سعودی عرب ٹریفک حادثے میں دوطالبات جاں بحق، متعدد زخمی

حادثے کا شکار ہونے گاڑی یونیورسٹی طالبات کو پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کرتی ہے،حکام

منگل 19 مارچ 2024 12:37

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) مکہ مکرمہ میں فورتھ رنگ روڈ پر گذشتہ روز ہونے والے ایک دردناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ام القری یونیورسٹی کی دو طالبات جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق مکہ مکرمہ کے فورتھ رنگ روڈ پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ام القری یونیورسٹی الزاہر برانچ کی متعدد طالبات بس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئیں۔

معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی یونیورسٹی میں طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس فراہم کرتی ہے۔مجاز حکام نے حادثے کے فوری بعد ضروری طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے حادثے کے حالات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ام القری یونیورسٹی نے اپنے آفیشل اکائونٹ "X" پلیٹ فارم پر ام القری یونیورسٹی کے چیئرمین کی جانب سے تعزیتی پیغام شائع کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فوت ہونے والی طالبات کے اہلخانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی طالبات کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔دوسری جانب مقدس دارالحکومت مکہ معظمہ میں محکمہ ٹریفک نے "X" پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں بتایا کہ گاڑی کو حادثہ بارش کی وجہ سے پیش آیا جب گاڑی سڑک پر چلتے ہوئے بارش کے پانے میں پھسل کر سڑے سے باہر نکل گئی تھی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق اور حادثے میں دو طالبات جاں بحق اور دو زخمی ہوگئیں۔