سیالکوٹ پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو مال مسروقہ سمیت گرفتار

منگل 19 مارچ 2024 12:50

سیالکوٹ پولیس کی کارروائی میں  بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو  مال مسروقہ ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ خطرناک ڈاکوؤں کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کے احکامات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے ڈاکوؤں وقار اور عدنان کو گرفتار کرکے ان سے ڈکیتی کے دوران لوٹی رقم 1 الاکھ 40 ہزار روپے ، ایک عدد ہنڈا 125 اور 2 عدد پسٹل برآمد کرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل کردیا، دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :