ایس ایس پی سکھر سمیر نور چنا نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 19 مارچ 2024 14:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ایس ایس پی سکھر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ عام انتخابات کے بعد سندھ کے کئی اضلاع میں بیورو کریسی میں ردو بدل کی گئی ہے ۔ سکھر میں بھی ایس ایس پی كو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی سکھر ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی آفس آمد پر سکھر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی- ایس ایس پی سکھر نے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد آفس کی تمام برانچز کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر نے دفتر اسٹاف سے مخاطب ہوکر کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرا اسٹاف اپنے فرائض محنت ، لگن و ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سر انجام دے گا۔سکھر ایک پر امن ضلع ہے ہم سب ملکر کوشش کریں گے کہ سکھر میں اسی طرح امن کی فضاء برقرار رہے۔ ایس ایس پی سکھر نے مزید کہاکہ میری ترجیحات میں قانون کی حکمرانی، جرائم و جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اور خاص طور پر منشیات فروشان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انسداد جرائم کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔اور سکھر کا روایتی امن ہر صورت میں بحال رکھیں گے۔