چین کا عروج اور اس کے ساتھ ہماری غیر مستحکم سرحدیں بھارت کے لئے بڑا چیلنج ہیں، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا اعتراف
منگل 19 مارچ 2024 14:05
(جاری ہے)
سی ڈی ایس نے کہا کہ چین سے متصل غیر مستحکم سرحدیں اور چین کا عروج مستقبل قریب میں ہندوستان اور ہندوستانی مسلح افواج کے لیے سب سے بڑا چیلنج بنا رہے گا۔
جنرل چوہان نے کہا کہ سبھی متنازعہ سرحدوں کی طرح مخالفین کے ذریعہ نئے حقائق، ٹاپونیمی ، نقشوں میں چھیڑ چھاڑ یا نیا بیانیہ تخلیق کرنے کا رجحان برقرار رہے گا۔انہوں نے پاکستان کے بارے میں بھی اعتراف کیا کہ معاشی مسائل کے باوجود پاکستانی فوج مسلسل بھارت کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان معاشی مسائل کا شکار ہو سکتا ہے لیکن عسکری طور پر اس کی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں آئی ۔بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے چین اور پاکستان سمیت دونوں ہمسایہ ممالک بھارت کے خلاف ہیں، اوردونوں کے درمیان دوستی کو ہمالیہ سے اونچا قرار دیا جاتا ہے اور دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ہیں۔جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ ہمیں نئے ہتھیاروں کے نظام، ٹیکنالوجی اور جنگ کیلئے اپنی حکمت عملی کو بدلنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بھارتی جنرل کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کے پیچھے ایک تاریخ ہے اور یہی تاریخ پاکستان کی مسلح افواج کو خطے میں منفرد بناتی ہے۔فروری 2019 کو بھی بھارت کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ایسا جواب دیا گیا تھا جس کے بعد دوبارہ اس کی جانب سے مہم کی ہمت نہیں کی گئی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.