پرویزالٰہی سمیت پانچ امیدواروں کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

منگل 19 مارچ 2024 15:02

پرویزالٰہی سمیت پانچ امیدواروں کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سمیت پانچ امیدواروں کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے نے درخواستیں چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا تے ہوئے حکم دیا کہ چیف الیکشن کمشنر درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے قانون کے مطابق مناسب فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ۔درخواستوں میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔