یو اے ای اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی کر دی گئ

منگل 19 مارچ 2024 16:00

یو اے ای اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی کر دی گئ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ماہرین فلکیات کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا کہ اس سال عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔متحدہ عرب امارات سمیت سعودی عرب کے مسلمان 30 دن کے روزے رکھیں گے۔دوسری جانب چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں 10 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے یعنی پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔