ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) کی زیرِ صدارت ضلعی ایمرجنسی کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد

منگل 19 مارچ 2024 16:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ارشد احمد وٹو نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لیے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور بالخصوص ایسے مقامات جہاں لاروا کی افزائش کا خدشہ ہو وہاں صفائی ستھرائی، سپرے کا ضرور استعمال کیا جائے۔

وہ ضلعی ایمرجنسی کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاتر کی اندرونی اور بیرونی صفائی اور بالخصوص چھتوں کا بغور جائزہ لیں اور اس عمل کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی جگہ پر پانی جمع نہ ہو تاکہ ڈینگی مچھر اور اس کے لاروا کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔

انہوں نے پی ایچ اے اور میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ وہ پارکوں اور قبرستانوں سمیت دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو ہر ممکن طریقے سے بہتر بنائیں تاکہ کسی بھی جگہ ڈینگی مچھر افزائش اور خطرہ نہ ہو۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی جانب سے اب تک انجام دی جانے والی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :