جہانیاں:-ٹی 20 عمران رندھاوا فلڈ لائٹ کرکٹ میلہ اختتام پذیر ہوگیا

کرکٹرز کی شاندار اننگز اور چوکوں چھکوں کی برسات نے کرکٹ میلہ یادگار بنا دیا۔ٹرافی ایگل کرکٹ کلب کے نام رہی

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 19 مارچ 2024 15:59

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2024ء ) جہانیاں اسٹیڈیم میں چھ روز تک جاری رہنے والا عمران رندھاوا ٹی 20 فلڈ لائٹ ہارڈ بال کرکٹ میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلوں نے کرکٹ میلے کو یادگار بنا دیا۔کرکٹ شائقین کی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ صبح سحری تک جاری رہنے والے میچز میں شائقین نے بھرپور شرکت کی اور شاندار اننگز و سٹروکس پر کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے۔

شائقین کرکٹ چوہدری حبیب الرحمان ایڈووکیٹ اور مرزا اسد نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لیے مثالی انتظامات کیے گئے فرسٹ کلاس کرکٹرز،قومی پلیئر کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی ہوئی انھوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے بہت اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی روزانہ تمام میچز گراؤنڈ پہنچ کر دیکھے پہلی مرتبہ اپنے شہر میں اچھے کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھا اور انجوائے کیا کرکٹ میلہ میں فرسٹ کلاس کرکٹر اور فائنل میچ میں قومی کھلاڑی صہیب مقصود کی شرکت نے کرکٹ میلے کی رونق دوبالا کردی ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر صہیب مقصود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے قریب جتنے بھی چھوٹے شہر ہیں جہاں لوگ کرکٹ سمجھتے ہیں کوشش کرتا ہوں وہاں پہنچ کر کرکٹ کھیلوں جہانیاں پہلی دفعہ آیا ہوں دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہاں اچھی کرکٹ ہوتی ہے دوبارہ موقع ملا تو بھی آؤں گا۔فرسٹ کلاس کرکٹر عمران رندھاوا نے کہا کہ کرکٹ میلے کے انعقاد کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو آگے لانا،شائقین کرکٹ کو تفریح فراہم کرنا اور سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر مرزا عمران اسلم نے کہا کہ ہم نے شائقین کے لیے فلڈ لائٹ ایونٹ منعقد کرایا جس میں ضلع کے اچھے کرکٹرز، فرسٹ کلاس کرکٹرز اور قومی کھلاڑی صہیب مقصود جیسے پلیئرز کو گیم کرتے دیکھنے کا موقع ملا عوام نے بہت اچھا رسپانس دیا گراؤنڈ میں پہنچ کر کھلاڑیوں کو داد دی کرکٹ میلہ کا فائنل میچ ایگل کرکٹ کلب جہانیاں اور پرچم کرکٹ کلب خانیوال کے مابین کھیلا گیا جو ایگل کرکٹ کلب نے 22 رنز سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔میچ کے اختتام پر مہمانان گرامی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں اور شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

متعلقہ عنوان :