دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت

یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کورہاکیاجائے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

منگل 19 مارچ 2024 16:53

دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ترجمان دفترخارجہ نے بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کورہاکیاجائے۔ جاری بیان کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ جموں وکشمیرپیپلزفریڈم لیگ کوغیرقانونی قراردیناقابل مذمت ہے،جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ پرمزید5سال کی پابندی قابل مذمت ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی ختم کرے۔ ترجمان نے کہاکہ یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کورہاکیاجائے،بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد کرے۔

متعلقہ عنوان :