وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ

منگل 19 مارچ 2024 16:53

وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے۔ذرائع وزارتِ خارجہ کے مطابق لندن میں ایک روزہ قیام اور سرکاری مصروفیات کے بعد وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برسلز روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برسلز میں نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ذرائع وزارتِ خارجہ کے مطابق نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نامزد کیا ہے۔