اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل

منگل 19 مارچ 2024 16:58

اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل پیش کیے۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

(جاری ہے)

صدرِ مملکت آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت میں پیش ہو ئے۔صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری صدرِ پاکستان منتخب ہو گئے ہیں۔انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، ان کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔