ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 19 مارچ 2024 17:08

ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے ان سے مسروقہ رقم 7600روپے اور اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نوید نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے محمد شہزاد کو زخمی کر دیا تھا، جوبعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا، ملزم سے مسروقہ رقم 7600روپے اور اسلحہ برآمد ہوا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

\378