صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری

بلاول بھٹو چاہتے ہیں امیروں کوملنے والی مراعات غریبوں کو ریلیف میں تبدیل ہوں، بیان

منگل 19 مارچ 2024 17:17

صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو چاہتے ہیں امیروں کوملنے والی مراعات غریبوں کو ریلیف میں تبدیل ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا آئینی حق ہے، کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، کسان ملک کو خوراک کی پیداوار میں خود کفیل کریں گے۔