یوم پاکستان مقابلے 23 تا 29 مارچ جاری رہیں گے،انور شاہوانی

صوبائی دارالحکومت میں 40 سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے،دٴْرا بلوچ

منگل 19 مارچ 2024 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کھیلوں کے مقابلے اور تقریبات کا شیڈیول جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی، مسائل اور ان کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں محکمہ کے اعلی افسران نے شرکت کی اجلاس کی صدارت سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کی اجلاس میں سیکرٹری کھیل نے ہدایات دی کہ 23 مارچ کھیلوں کے مقابلے 23 تا 29 مارچ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈسٹرکٹس جاری رہیں گے جس میں کھلاڑیوں کو کھیلنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے تمام ایونٹ سہ پہر تا شام کے وقت منعقد ہوں گے۔

ڈائریکٹر جنرل کھیل دٴْرا بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں 40 سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن میں ریکٹ گیمز مارشل آرٹس بال گیمز سوئمنگ سمیت کئی کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹس میں کرکٹ فٹبال بیڈمنٹن شوٹنگ بال اور ایک مقامی کھیل شامل ہوگا۔