حلف برداری کی تقریب چیسٹ کون 2024 اسلام آباد میں ہوگی

منگل 19 مارچ 2024 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان چیسٹ سوسائٹی سینٹر کی جانب سے گورننگ کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں الیکشن برائے 2024-26 سیشن کیلئے سینٹر اور صوبائی چیپٹرز کا شیڈول جاری۔پاکستان چیسٹ سوسائٹی سینٹر اسلام آباد کی جانب سے الیکشن شیڈول برائے سیشن 2024-26 جاری کردیا گیا ہے۔ جسکے مطابق اس سیشن میں سینٹر 2024-26 بلوچستان چیپٹر کے پاس ہوگا۔

اس سلسلے میں مختلف پوسٹس صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری فنانس سیکرٹری پبلیکیشن اینڈ انفارمیشن سیکرٹری کے تمام عہدوں کیلئے صرف بلوچستان چیپٹر کے ممبرز کا استحقاق ہوگا۔ اور بلوچستان کے ممبران ہی عہدیدار کا نام نامزد اور سیکنڈ کرسکیں گے۔ جبکہ ووٹ سارے چیپٹرز کے تمام ممبرز کاسٹ کرسکیں گے۔ اسی طرح صوبائی عہدوں صدر سینیر نائب صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری فنانس سیکرٹری جوائنٹ سیکریٹری کلینکل سیکریٹری پبلیکیشن اینڈ انفارمیشن سیکرٹری ایگزیکٹو ممبرز 1 اور 2 کے صوبائی عہدوں کیلیے ممبر متعلقہ صوبائی چیپٹر کے ممبران ہی نامزدگی سیکنڈ اور سلیکٹ کرنے کے مجاز ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں الیکٹرانک ووٹنگ کا طریقہ کار استعمال کیاجائے گا جس کیلئے سینٹر نے پاکستان چیسٹ سوسائٹی کی پی سی ایس ممبر شپ پورٹل پر ویبسائٹ جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف عہدوں کیلیے امیدواروں اور مجاز کنندہ پورٹل سے رجوع کریں گے۔ یہ ویب سائٹ 16 مارچ 2024 کی صبح سات بجے سے 19 مارچ 2024 کی رات 12 بجے تک کھلی رہے گی۔ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل 28 مارچ صبح 7 بجے سے 31 مارچ رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔

فائنل نتائج کا اعلان 2 اپریل 2024 کو کردیا جائے گا۔ جبکہ حلف برداری کی تقریب چیسٹ کون 2024 کے موقع پر اسلام آباد میں ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 21 مارچ ہوگی جبکہ امیدواروں کی حتمی لسٹ اور بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ممبران کی لسٹ 26 مارچ کی رات تک پورٹل پر آجائے گی۔ پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان چیپٹر کے صدر ڈاکٹر مقبول احمد لانگو اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد شاہوانی کے مطابق صوبائی تمام ممبران بیان کردہ شیڈول کے مطابق اپنی اپنی نامزدگی اور تجویز کنندہ کی تائید کے ساتھ مقررہ تاریخوں تک جمع کروادیں۔

مزید تفصیلات کیلئے صوبائی رابطہ دفتر فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ رابطے کیلئے 03205696536 یا [email protected] پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔