ڈی پی او سوات کاموجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ سوات، سرکاری دفاتر، سرکٹ ہاؤس ،ملحقہ آبادی کا دورہ

منگل 19 مارچ 2024 23:14

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان اور ایس ڈی پی او سیدو شریف حبیب شاہ کے ہمراہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ سوات، سرکاری دفاتر، سرکٹ ہاؤس اور ملحقہ آبادی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو اپنے حفاظت کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے، دوران ڈیوٹی موبائل فون سے گریز کرنے، ڈسٹرکٹ کورٹ کے سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے ہمہ وقت ایکٹیو رہ کر مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھنے اورگاڑیوں کی چیکنگ کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کیلئے مزید پولیس جوان تعینات کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔