Live Updates

پررمضان نگہبان پیکج کے تحت اب تک 51486 مستحق خاندانوں تک راشن پہنچایا جاچکا ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 19 مارچ 2024 20:10

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پررمضان نگہبان پیکج کے تحت اب تک 51486 مستحق خاندانوں تک راشن پہنچایا جاچکا ہے، ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر شفافیت سے راشن کی ترسیل کررہی ہیں، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ اور سہولت بازار میں شہریوں کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود، ایس این اے اسد مصباح اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع گجرات بھر میں رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ اور سہولت بازار اور رمضان نگہبان پیکج کے تحت گھر گھر راشن کی ترسیل جاری ہے،ماڈل بازار میں قائم ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر بازار سے 13 اشیاء خوردونوش پر 25 فی صد رعائیت دی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپش پر آلو، کدو، سیب، امرود، بیسن، ٹماٹر، لہسن کیلا، خربوزہ، پیاز، لیموں، کھجور، دال چنا 25 فی صد رعائت پر شہریوں کو فراہم کی جائیں گی، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپش پر شہریوں کو اعلی معیار کی پھل، سبزیاں فراہم کی جائیں گی، نگہبان پیکج کے تحت گھر گھر راشن میں 10 کلو آٹا، دو کلو چاول، دو کلو چینی، دو کلو بیسن مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتا نہ ہوگا، انتظامی افسران باقاعدگی سے اشیاء کی کوالٹی چیک کررہے ہیں، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کے الگ الگ کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں، بیٹھنے کے لیے بہترین انتظام کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کے لیے میڈیکل کیمپ بھی بھی قائم کئے گئے ہیں، شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ اشیاء فراہم کی جارہی ہیں، رمضان بازاروں میں قائم سہولیات بازار میں چکن، انڈے، کریانہ آئمٹرز مارکیٹ سے کم قیمت میں شہریوں کو فراہم کئے جارہے ہیں، اشیاء کی کوالٹی کو مسلسل چیک کیا جارہا ہے اور حکومتی ہدایات کے مطابق بہترین اشیاء خوردونوش شہریوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات