پاکستان ایک وقت میں خطے میں سب سے آگے تھا ،ہمارے ملک میں سیاسی استحکام ہونا ضروری ہے ۔ہمارا المیہ سیاسی عدم استحکام ہے،احسن اقبال

منگل 19 مارچ 2024 22:10

‘اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک وقت میں خطے میں سب سے آگے تھا ،ہمارے ملک میں سیاسی استحکام ہونا ضروری ہے ۔ہمارا المیہ سیاسی عدم استحکام ہے ۔ہم نے وژن 2010بنایا تو کسی کے پاس ایسا پلان نہیں تھا ۔معاشی پالیسی ٹھیک نہیں ہو گی تو استحکام بھی کام نہیں کرے گا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تاریخ کا بوجھ اپنے کندھوں پر محسوس کرنا چاہئے ۔2013 اور18پاکستان کی ترقی کا دور تھا۔اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے کچھ خدشات تھے ۔اب ہم ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔علی امین گنڈا پور نے جو گفتگو کی وہ امید کی کرن تھی ۔کئی بار ہوتا ہے کہ پیش نہ ہوں تو عدالتیں وارنٹ نکال دیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

امید ہے ایسی کوئی بات نہیں ہو گی جس سے سیاسی محاز آرائی بڑھے ۔یہ کہنا کہ پی ٹی آئی اکثریت میں ہے درست نہیں ۔اب ہمیں ایوان میں بیٹھ کر ملک کا سوچنا ہو گا ۔سڑکوں کی سیاست چھوڑیں پارلیمنٹ کی سیاست کریں ۔بانی پی ٹی آئی اپنی نااہلی کی سزا بھگت رہے ہیں ۔ 19-03-24/--325 #h# Kا لیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے،محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چئیرمین ملک افضل دین نائب چئیرمین ہونگے #/h# اسلام آباد(آن لائن )ا لیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹرا پارٹی الیکشنز کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چئیرمین ملک افضل دین نائب چئیرمین ہونگے۔ پرویز خٹک کے استعفی کیوجہ سے پی ٹی آئی پی کے چئیرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا۔