ورلڈ فوڈ پروگرام کی مشرقی افریقہ کے لئے فوری امداد کی اپیل

بدھ 20 مارچ 2024 09:30

اڈیس با با (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) اقوام متحدہ کےورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مشرقی افریقہ کے لوگوں کے لئے فوری امداد کی اپیل کی ہے کیونکہ وہاں لاکھوں افراد کوغذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔شنہو ا کے مطابق ڈبلیو ایف پی جاری کردہ میں کہا کہ 2023 کی آخری سہ ماہی تک تقریباً 59 ملین افراد، یا مشرقی افریقہ کی کل آبادی کا تقریباً 20 فیصد، شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار تھے۔

ڈبلیو ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2019 کے مقابلے مشرقی افریقہ کے علاقے میں غذائی عدم تحفظ کی سطح میں 95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ر پورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوڈان اور ایتھوپیا میں بالترتیب 20.3 ملین اور 20.1 ملین غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور جنوبی سوڈان میں 5.8 ملین اور صومالیہ میں 4.3 ملین بھی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ فنڈنگ میں کمی ڈبلیو ایف پی کی اپنی کارروائیوں کو جاری رکھنے کی صلاحیت پر بہت زیادہ اثر انداز ہورہی ہے ۔

خطے میں دو ملکی دفاتر کو اس وقت امداد میں کمی کے باعث کئی مشکلات کاسا منا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران اشیائے خوردونوش کی خریداری نصف رہ گئی تھی، ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ فنڈز کی کمی کو دیکھتے ہوئے 2024 کے تخمینوں میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔ ■