ضمنی انتخابات میں حماد اظہر ،مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات پر وکلاء کو موقف دینے کی ہدایت

بدھ 20 مارچ 2024 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) ریٹرننگ افسران نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی رہنمائوں حماد اظہر اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات پر وکلاء کو موقف دینے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

حماد اظہر نے این اے 119 اور پی پی 164 جبکہ مونس الٰہی نے پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی جمع کروارکھے ہیں۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہر اور مونس الٰہی عدالتی اشتہاری ہیں ،عدالتی اشتہاری انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔ریٹرنگ افسران نے دونوں امیدواروں کے وکلا کو اعتراضات سے متعلق موقف دینے کی ہدایت کردی۔