50 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔جو ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی ، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 20 مارچ 2024 15:18

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 مارچ 2024ء) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے مسلسل متحرک ہیں ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ   50 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔جو ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی ، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے 1 دن میں 1ہزار 612 انسپیکشنز کیں ہیں۔ ناجائز منافع خوری پر 86افراد کو جرمانے کیے گئے اور28افراد کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ 6 کے خلاف ایف آئی آر کا اندرج کروایا گیا ہے۔ ناجائز منافع خوروں کو 1لاکھ 9600ہزار  روپے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے علاوہ ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹی اشیاءبیچنے والوں کیخلاف بھی کاروائیاں کی جاری ہیں۔ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا علیحدہ علیحدہ ڈیش بورڈ بنوا کر فیلڈ کاروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :