اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کا کلرسیداں اور نواحی علاقوں کا دورہ

بدھ 20 مارچ 2024 15:40

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کی ہدایت پر اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کلرسیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے کلرسیداں اور نواحی علاقوں شاہ باغ، چوک پنڈوری میں ایل پی سلنڈر سرکاری ریٹ سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے دوکانداروں کو خبردار کیا کہ ایل پی جی سیلنڈر سرکاری نرخوں پر ہی فروخت کیئے جائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کے مرتکب ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :