رمضان اوپن کچن کے تحت مسلم ہینڈز پاکستان کا احسن اقدام

مستحق خاندانوں میں روزانہ افطار اور راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری

بدھ 20 مارچ 2024 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) رمضان اوپن کچن کے تحت غریب اور مستحق افراد کی مدد کیلئے مسلم ہینڈز پاکستان کا احسن اقدام ، روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں تین سو مستحق خاندانوں کو اعلیٰ معیار کے پکے کھانوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیا النور کے مطابق ماہ رمضان کے دوران فلاحی کاموں میں نوجوان رضا کار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ امریکہ ،کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، یورپ سمیت دیگر ممالک سے ڈونرز رمضان اوپن کچن اور راشن پیکج کے ذریعے دکھی اور مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

ضیا النور نے بتایا کہ مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کوشاں ہے کہ اللہ تعالی کی مخلوق کی باعزت طریقے سے ماہ مقدس کے دوران اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بلکہ افطار سے قبل اعلی کوالٹی کا کھانا تیار کرکے مستحق خاندانوں کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ہرمضان المبارک کے دوران اچھے اور نیک مقصد کیلئے ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے ملک کے دوسرے شہروں میں بھی رمضان اوپن کچن اور راشن پروگرام جاری ہے۔ ملک میں اسوقت مہنگائی میں بھی اضافہ ہوچکا ہے ،لوگ بہت پریشان ہے جس کی سفید پوشی کا احترام کرتے ہوے مسلم ہینڈ اپنے مشن پر گامزن ہے۔