کابینہ اجلاس میں قومی تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کی تجویز دوں گا، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اجلاس سے خطاب
بدھ 20 مارچ 2024 17:41
(جاری ہے)
وزارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے اہم اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔اجلاس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تشویشناک تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے وہ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو قومی تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کی تجویز دیں گے، اس کا مقصد سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں واپس لانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم کے میدان میں پیچھے نہ رہ جائے۔وفاقی وزیر نے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ 10 لاکھ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ہنر مند کارکنوں کو تربیت دینے کے لئےہنگامی طور پر حکمت عملی مرتب کرے، اس اقدام کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک )کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جائے گی جس کا مقصد افرادی قوت کو تیزی سے ترقی پذیر تکنیکی منظرنامے میں ترقی کے لئے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے وفاقی وزیر تعلیم نے اسلام آباد کے تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں لاگو کئے جانے والے “سکولز میلز پروگرام” کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔ یہ اقدام طلباء کے لئے نہ صرف مناسب غذائیت کو یقینی بنائے گا بلکہ ان کی مجموعی صحت اور حفظان صحت کو بھی فروغ دے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سب کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔ انہوں نے صنفی خواندگی کے فرق کو کم کرنے کے لئے لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اسے قومی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر تسلیم کیا۔ان مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئےوفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ آخر میں وفاقی وزیر تعلیم نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں انقلاب لانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جامع حکمت عملیوں کو نافذ کرنے اور کلیدی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر وزارت کا مقصد ملک کے نوجوانوں کے لئے ایک روشن مستقبل بنانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.