پوری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہی:میاں محمد ایوب

بدھ 20 مارچ 2024 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میر علی چیک پوسٹ پر دشمن کے بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے پوری قوم دہشت گردی کے اس حملے میں شہادت کا بلند رتبہ پانے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے پیپلز پارٹی کے جیالے اور پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں پوری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں پر انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔جام شہادت نوش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔