فیصل آباد ، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

بدھ 20 مارچ 2024 21:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش میاں بیوی گرفتار،پولیس نے بھاری مالیت کی ایک کلوسے زائد آئس برآمد کرکے بازپرس شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق سی آئی اے مدینہ ڈویژن کے سب انسپکٹرزاہد محمود نے بتایا کہ مخبرنے اطلاع دی کہ مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے مبین ادریس اوراسکی اہلیہ بانو منشیات لارہی ہیں راجباہ روڈ پر مذکورہ منشیات فروش میاں بیوی کوحراست میں لیکر تلاشی لی توانکے قبضہ سے 1120گرام آئس برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی مذکورہ میاں بیوی شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔