!فیسکو اپنے ریجن کے آٹھ اضلاع کی53لاکھ صارفین کی گھریلو، معاشی اورتجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل پی آر

بدھ 20 مارچ 2024 23:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ( پی آر) فیسکو طاہر شیخ نے کہا ہے کہ فیسکو اپنے ریجن کے آٹھ اضلاع کی53لاکھ صارفین کی گھریلو، معاشی اورتجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور صارفین فیسکو کی اولین ترجیح ہیں ۔صارفین کے تعاون اور ملازمین کی محنت کی وجہ سے فیسکو کا شمار پاکستان کی بہترین تقسیم کار کمپنیوں میں ہوتا ہے ۔

انھوںنے یہ باتیںجی سی یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے فیسکو ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کرنے والے طلبا ء کو کمپنی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ تعلقات عامہ فیسکو کمپنی اور میڈیا کے درمیان پل کا کام کررہا ہے اور کمپنی کی امیج بلڈنگ،صارفین تک معلومات اور ترقیاتی کاموں ،بجلی کی بندش کی معلومات کی فراہمی کی اشاعت میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے طلبہ و طالبات کو پاور سیکٹر اور بالخصوص فیسکو کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پرطالب علموں کی نمائندگی کرتے ہوئے طالبہ عائشہ اطہر نے کہا کہ ادارہ کا شعبہ تعلقات عامہ انتہائی موثر انداز میں اسکی امیج بلڈنگ کررہا ہے اور طلبا و طالبات کو فیسکو کا دور ے سے انھیں پاور سیکٹر اور بالخصوص فیسکو کے شعبہ تعلقات عامہ کی ورکنگ سے آگاہی ملی ہے ۔طلباء طالبات نے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ( پی آر) فیسکو طاہر شیخ سے پاور سیکٹر،بجلی کی پیداوار ،اسکی تقسیم،لاسز اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات سے متعلق سوالات کئے۔بعدازاں انہیں ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر ،ریجنل کسٹمر سروسز سنٹر اور 132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کا دورہ بھی کرایا گیا ۔