Live Updates

yسینیٹ انتخابات ‘ خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے ‘ شفیق آفریدی

ایم پی اے عبدالغنی کی ایک سینٹ امیدوار سے پیسوں کے عوض ڈیل ہو چکی جس میں باقاعدہ ایڈوانس ادائیگی بھی کر دی گئی ہے ‘ پریس کانفرنس

بدھ 20 مارچ 2024 19:55

cپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شفیق افریدی نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن کیلئے کاغزات نامزدگی جمع ہو چکے ہیں۔جس میں سے کچھ سینٹرز صوبائی اسمبلی کے ممبران کے ووٹ پر منتخب ہونگے۔انہوںنے کہا کہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر موجود ایم پی اے عبدالغنی کی ایک سینٹ امیدوار سے پیسوں کے عوض ڈیل ہو چکی ہے جسمیں باقاعدہ ایڈوانس ادائیگی بھی کر دی گئی ہے اور یہ ڈیل حیات آبا د کے کسی کارخانہ دار کے گھر پر ہوئی ہے پارٹی قیادت اس حوالے سے فوری نوٹس لیکر پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی پر کارروائی کریں اور اسکی پارٹی رکنیت کو ختم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ اس ڈیل سے تین دن پہلے مذکورہ ایم پی اے نے الیکشن مہم میں عوام کیساتھ قران پر حلف لیا تھا کہ ووٹرز اور پارٹی کیساتھ دھوکہ نہیں کریگا پھر منتخب ہونے کے بعد موجودہ وزیراعلی کیساتھ اسمبلی فلور پر قرآن پاک پر حلف لیا تھا کہ کرپشن نہیں کرئینگے انہوںنے کہا کہ موجودہ ایم پی اے تحریک انصاف کے عوام اور عمران خان کیساتھ غداری کا مرتکب ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی منشور سے منحرف ہو چکے ہیں۔پارٹی عہدیداران صوبائی صدر علی امین،جنرل سیکرٹری علی اصغر،مرکزی جنرل سیکرٹری عمرایوب،موجودہ پارٹی چئیرمین علی گوہر کو متعلقہ ایم پی اے کیخلاف پارٹی ڈسپلین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیں اور اس کی پارٹی رکنیت کو ختم کرنی چاہئے اور عمران خان کی نوٹس میں بھی اس مسلے کو لائیں۔اس سے پہلے عمران خان نے وزراء کو سینٹ الیکشن میں پیسے لینے کے عوض برخاست کیا ہے شفیق آفریدی نے کہا کہ جب سے پی کے 71کے عبدالغنی ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں تو مبینہ طور پر ضلع خیبر کے مختلف دفتروں کے افسران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرر ہے ہیں کہ جاری ترقیاتی سکیمز پر کام کو روکا جائے اور موجودہ سائیٹ سے مرضی کے سائیٹ پر تبدیل کیا جائے انہوںنے کہا کہ ایم پی اے کو ترقیاتی سکیمز میں بے جا مداخلت کی قانون اجازت نہیں دیتا۔

حکومتیں اور نمائیندگان تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن عوامی مفاد کے ترقیاتی پراجیکٹ کو نہیں چھیڑتے اور نہ قانون اجازت دیتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم موجودہ ایم پی اے عبد لغنی اور متعلقہ اداروں کے ضلع خیبر افسران،ڈپٹی کمشنر خیبر کو خبردار کرتے ہیں کہ سابقہ دور حکومت میں منظورشدہ ترقیاتی پراجیکٹ کو تبدیل کرنے یا ختم کرنے سے باز رہے اور اگر کوئی بھی افسر یا منتخب ایم پی اے نے جاری ترقیاتی سکیمز کو چھیڑا تو وہ عوام کی عیض و عضب سے نہیں بچ سکیں گے۔ بلکہ ہم اپنی لیگل کونسل کی مشاورت سے اس کیخلاف قانونی کاروائی کرکے عدالت کے کٹہرے میں لائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات