ٴْ سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ،دودہشت گردوں ،ہلاک،دو زخمی

بدھ 20 مارچ 2024 20:05

ة راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دودہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔