راولپنڈی،سٹی ٹریفک پولیس کا پاکستان ڈے پریڈ ،(آج) کی فل ڈریس ریہرسل کیلئے ٹریفک پلان جاری

بدھ 20 مارچ 2024 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) سٹی ٹریفک پولیس نے پاکستان ڈے پریڈ اور (آج)جمعرات کی فل ڈریس ریہرسل کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا،133 افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان نے بتایا کہ ڈیوٹی صبح چھ بجے ان پوزیشن ہو گی ٹریفک پلان کے مطابق ہیوی ٹریفک کا داخلہ راولپنڈی شہر میں ممنوع ہوگاجبکہ دیگر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا،مظفر آباد سے براستہ مری اسلام آباد آنے والی ھیوی ٹریفک کو لوئر ٹوپہ کے مقام پر روکا جائے گا جبکہ ایبٹ آباد سے آنے والی ھیوی ٹریفک کو باڑیاں اور مری سے آنے والی ھیوی ٹریفک کو سترہ میل کے مقام پر روکا جائے گا جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پشاور سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو اٹک پل ، ہروپل ، مارگلہ ، ٹیکسلا اور چونگی نمبر 26پر روکے گی اور لاہور کی طرف سے جی ٹی روڈ پر آنے والی دیگر ٹریفک کو گجرات جہلم پل ، مندرہ ٹول پلازہ اور روات ٹی چوک سے اسلام آباد کی بجائے راولپنڈی کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

ٹریفک پلان میں ایک ایس پی/ایس ٹی او ،10 ڈی ایس پیز ،21 انسپکٹرز اور 101 ٹریفک وارڈنز و ٹریفک اسسٹنٹس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔