شیری رحمان کا عالمی ادارے آئی کیو ایئر کی سالانہ رپورٹ پر اظہار تشویش

بدھ 20 مارچ 2024 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) سینیٹر شیری رحمان نے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کی سالانہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہوائی آلودگی کو خطرناک حد سے نیچے لانے کیلیے نیشنل کلین ایئر پالیسی 2023 پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ صوبوں اور وفاقی حکومت کو اس بحران کے خاتمے کیلیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 2023 میں پاکستان میں ہوائی آلودگی کا معیار 73 اعشاریہ 7 پی ایم کی خطرناک حد تک ریکارڈ کیا گیا۔

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ہوائی آلودگی کا یہ معیار صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے، 2023 میں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور کئی شہروں کو ہوائی آلودگی کا سامنا رہا۔انہوں نے کہا کہ سردیاں ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان کے شہر آلودہ شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔