خواجہ آصف کی جنرل باجوہ، جنرل فیض کو پارلیمنٹ بلانے سے متعلق وضاحت

بدھ 20 مارچ 2024 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر)فیض حمید کو پارلیمنٹ بلانے پر وضاحت کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں نے کوئی توہین آمیز بات نہیں کی، میں نے ایک بریفنگ کا ذکر کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس بریفنگ میں طالبان سے متعلق دئیے گئے دلاسے غلط ثابت ہوئے، کوئی تو آکر وضاحت دے دے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل باجوہ مجھے پریس کانفرنس کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں، میں نے سابق آرمی چیف کو کہہ دیا تھا کہ وہ چاہیں تو پریس کانفرنس کرلیں۔