عامرخان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے سیٹ سے تصویروائرل

جمعرات 21 مارچ 2024 12:12

عامرخان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے سیٹ سے تصویروائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) بھارتی سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار فلم کی مرکزی اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا کے ساتھ زمین پر بیٹھے ہیں اور خوشگوار موڈ میں ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ جاری ہے اور اسے رواں برس کرسمس میں ریلیز کیا جائے گا۔عامر خان کی نئی فلم میں ان کی بلاک بسٹر فلم ’تارے زمین پر‘ کے اداکار دارشیل سیفرے بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ نئی فلم 2007 کی بلاک بسٹر ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ہے اور یہ ایک مختلف موضوع پر ایک کامیڈی ڈراما ہوگی۔