سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 مارچ 2024 12:51

سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماں کی ملاقات جدہ میں ہوئی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سب سے اہم غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں غزہ میں فوجی کارروائیوں کو روکنے اور اس کی سلامتی اور انسانی ہمدردی سے متعلق کوششوں پر بھی بات کی گئی۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔اس ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر امریکی وفد بھی موجود تھا۔