لاہور ، 26سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

جمعرات 21 مارچ 2024 14:21

لاہور ، 26سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) نواں کوٹ کے علاقہ میں 26سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق 26سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی شناخت 26سالہ اشتیاق ولد مشتاق کے نام سے ہوئی۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر کاروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :