جھارکھنڈ ،”سی آر پی ایف“ ڈرائیور نے خود کو گولی ماردی

جمعرات 21 مارچ 2024 14:31

رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کرنے والے سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت نہال سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو فورس میں ڈرائیور کے طور پر تعینات تھا۔ نہال سنگھ ریاست راجستھان کے علاقے دوسہ کا رہائشی تھا ۔ پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ نہال سنگھ خاندانی مسائل سے دوچار تھا تاہم معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔