سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، ایک دہشت گرد مارا گیا، دو زخمی، آئی ایس پی آر

جمعرات 21 مارچ 2024 16:55

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، ایک دہشت گرد مارا گیا، دو زخمی، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات ضلع پانجگور میں ایک خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد چاكر لياقت جہنم واصل ہو گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشت گرد چاكر لياقت متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئر نس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔