
ادارہ برائے تحفظ ماحولیات ریجنل آفس میرپور خاص کی جانب سے ڈگری شوگر مل میں لگنے والے ڈسٹلری پلانٹ کی ماحولیاتی تجزیہ رپورٹ EIA کے حوالے سے ضروری عوامی سنوائی کے آگاہی پرگرام کا انعقاد کیا گیا
عبید اللہ کوری
جمعرات 21 مارچ 2024
16:35
(جاری ہے)
اس موقع پر موجود ہر عام و خاص نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مختلف سوالات کیے جس کے تسلی بخش جوابات بھی دئیے گئے ۔
اس پروجیکٹ کے ذمہ دار افسر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروجیکٹ علاقے میں لوگوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرے گا اور علاقے کے ماحول کی درستگی کا باعث بنے گا کیونکہ اس پروجیکٹ میں ایتھنول کی پروڈکشن ملیسس استعمال کی جائے گی جو کہ پہلے ضائع کر دیا جاتا تھا اور علاقے میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا تھا۔۔قریبی علاقے دیہ 64 کے رہائشی نیاز محمد نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ڈسٹلری سے جو گندا فضلہ نکلے گا اس کو کیسے تلف کیا جائے گا اور اس کے کیا نقصانات ہوں گے جس کے جواب میں پروجیکٹ کے ذمہ دار افسر نے بتایا کہ ڈسٹلری میں جدید ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا جو کہ تمام گندے پانی کو صاف کر کے SEQS 2016 کی لمٹ میں کرے گا اور صاف کرنے کے بعد یہ پانی ایگریکلچر میں استعمال کیا جا سکے گا۔ دیھ 164 کے رہائشی چندن نے سوال کیا کہ ڈسٹلری کے لگنے سے مقامیوں کو جو مسئلے مسائل پیدا ہوں گے ان کو سننے کے لیے انتظامیہ کا کیا لائحہ عمل ہوگا جس پر سیپا کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صھیب راجپوت نے پروپوننٹ کو پابند کیا کہ وہ اس ضمن میں ایک شکایتی سیل اور مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کریں جس کا انہوں نے یقین دلایا۔ اس موقع پر مہراب خان خاصخیلی ، وجیلینس اینڈ انفورسمنٹ آفیسر سول ڈیفنس میرپورخاص ڈویژن نے فائر اینڈ سیفٹی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے پروپو نینٹ کو کہا کہ وہ اس حوالے سے جامع پلان ترتیب دے کر ان کے دفتر میں جمع کروائیں ۔ علی محمد رند ریجنل انچارج میرپورخاص نے ویسٹ واٹر کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈسٹلری مین ٹریٹمنٹ پلانٹ پہلے ہی پروپوز ہے اس لیے کسی طرح کا بھی ویسٹ واٹر بغیر ٹریٹمنٹ کے اخراج نہیں ہوگا اور کہا کہ ان کے سفارشات اور تجویزات کو اپنے اتھارٹی کے منظوری کے لیے پیش کر دیا جائیگا تاکہ اس پر عملی طور پر اقدام کیے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
پاکستان قازقستان تعلیمی میلہ اور وائس چانسلرز سمٹ، عالمی تعلیمی افادیت کی طرف ایک قدم
-
بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوںپر
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثر بنانے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے
-
اربوں روپے ناجائز ریفنڈز دینے پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی، ڈاکٹر آصف جاہ
-
اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
-
سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
-
فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) کی جانب سے ممبران میں یونین کارڈز تقسیم، صدر و سیکرٹری سمیت سینئرز کی بھرپور شرکت
-
ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.