عالمی یوم جنگلات /چھانگا مانگا جنگل میں صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری
ایک منٹ میں ایک لاکھ 9ہزار پودے لگانے کا ریکارڈقائم‘صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری’’درخت لگائیں پاکستان کے لیے‘‘ مہم کو کامیاب بنائے‘وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ
جمعرات 21 مارچ 2024 20:43
(جاری ہے)
13ہزارطلبا وطالبات نے ایک منٹ میں ایک لاکھ 9 ہزار پودے چھانگا مانگا کے جنگل میں لگائے ہیں اور یہ 90ایکڑاراضی پر پودے لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھانگا مانگا جنگل ہمارا تاریخی ورثہ ہے۔ ہر شہری’’درخت لگائیں پاکستان کے لیے‘‘ مہم کو کامیاب بنائے۔ فضائی آلودگی ،ماحولیاتی آلودگی و گرین ہاوس گیسسز کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ آنے والی نسلوں کو تندرست اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔ شجرکاری سے زمین کا درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیاں کنٹرول میں رہیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت شجرکاری کرنے اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی چاہیے۔ چھانگا مانگا جنگل بین الاقوامی حیثیت کا حامل ہے۔ پنجاب بھر کی سڑکوں کے اطراف میں محکمہ جنگلات کیساتھ ملکر پودے لگائیں گے۔ صوبائی وزیر نے انتھک محنت اور لگن سے چھانگا مانگا جنگل میں ایک ریکارڈ شجرکاری کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی اور انکی کارکردگی کو سراہا ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کے زیر صدارت ضلعی محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے چھانگا مانگا ریسٹ ہائوس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی ‘محکمہ فاریسٹ ، ہیلتھ ، ایجو کیشن ،سپورٹس، پاپولیشن ہائیر ایجو کیشن ، تعمیر ات و مواصلات سمیت دیگر محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے افسران ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنا کام کریں ۔ کسی بھی قسم کی کرپشن یا بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ صوبائی وزیر نے رورل ہیلتھ سینٹر چھانگا مانگا کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی کارکردگی کو چیک کیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔ ہسپتال سے میڈیسن لیکر جانے والے مریضوں کو کال کر کے ادویات کی فراہمی بارے بھی پوچھا ۔ صوبائی وزیر نے چھانگا مانگا کی مختلف سڑکوں کے میٹریل اور کوالٹی کو چیک کیا اور شہریوں سے وزیر اعلی پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.