Live Updates

تاریخ میں پہلی بار امریکی کانگریس میں وزارت عظمی کے عہدے پر رہنے والے کسی پاکستانی کو سرٹیفائیڈ جھوٹا قراردیا گیا ، طلال چوہدری

جمعرات 21 مارچ 2024 21:11

تاریخ میں پہلی بار امریکی کانگریس میں وزارت عظمی کے عہدے پر رہنے والے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار امریکی کانگریس میں وزارت عظمی کے عہدے پر رہنے والے کسی پاکستانی کو سرٹیفائیڈ جھوٹا قرار دیا گیا ۔ ایک سیاسی جما عت کی وجہ سے ملک کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملک کو اندورنی طور پر ٹی ٹی پی اور بیرونی طور پر پی ٹی ٹی آئی کے حملوں کا سامنا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا مطمع نظر صرف اقتدار کا حصول ہے ۔ عمران خان کو امریکی کانگریس نے سرٹیفائیڈ جھوٹا قرار دیدیا ۔ تاریخ میں پہلی بار امریکی کانگریس میں کسی سابق پاکستانی وزیر اعظم کو سرٹیفائیڈ جھوٹا قرار دیا گیا ہے ۔ کس قدر ندامت کی بات ہے کہ کل تک جس کو یہ لوگ غدار کہتے تھے اسی کو بطور گواہ پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہو تو شہباز شریف کی حکومت نہیں جائیگی بلکہ غریب کا چولہا بند ہو گا ۔ اور یہ لوگ آئی ایم ایف معائدے کے خلاف احتجاج کر کے غریب کی روٹی کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا اس وقت ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی ملک کے اندر اور باہر سے حملوں میں ملوث ہیں ۔ تاہم دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ پی ٹی آئی نے اداروں پر حملے کئے ، سوشل میڈیا پر شہدا کا مذاق اڑایا ۔

جینز پہن کر حملے کرنے والوں کو انقلابی نہیں کہا جا سکتا ۔ کسی کو ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا ہم شرمندہ ہیں کہ پاکستان کے معاملات باہر کے ایوانوں میں ڈسکس ہو رہے ہیں ۔ امریکہ میں پی ٹی آئی کی حمائت یافتہ لابی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کے شر پسندوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔

قومی اسمبلی توڑنے پر سابق صدر کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا با نی پی ٹی آئی کے دور میں ملکی اکانومی کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے ورکرز بیرون ملک توئین پاکستان کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں مستحکم حکومت نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں ایک غیر سنجیدہ شخص کو وزیر اعلی لگا دیا گیا ہے جو اپنے ہی افسران کا سر پھاڑنے کا کہہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا قوم کو غدار اور محب وطن میں فرق کرنا ہو گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات