نواز شریف کی صدارت پنجاب حکومت کااجلاس کیس
لاہورہائیکورٹ نے متعلقہ سرکاری دستاویزات طلب کرلیں
جمعرات 21 مارچ 2024 22:45
(جاری ہے)
بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پنچاب حکومت کے انتظامی اجلاس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میںچیلنج کیا گیاتھا،عدالت میں درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھاکہ نواز شریف نہ تو وزیر ہیں اور نہ وزیراعلی ہیں، نواز شریف کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں، قائد مسلم لیگ ن انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت نواز شریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت کرنے سے روکا جائے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے دو روز قبل حکومتِ پنجاب کے 3 انتظامی اجلاسوں کی صدارت کی تھی۔وزیراعلی آفس میں ان اجلاسوں کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نوازبھی اپنے والد کے ہمراہ موجود تھیں۔اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک سرکاری ہینڈ آوٹ میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف نے وزرا اور عہدیداروں کو انفرااسٹرکچر کے مختلف منصوبوں بشمول زیر زمین ٹرین اور میٹرو بس، کسانوں کی فلاح و بہبود، طلبہ کیلئے الیکٹرک بائیکس اور رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے ہدایات جاری کیں تھیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.