پاک فوج میں اتنی صلاحتیں موجود ہیں کہ ہر قسم کی دہشتگردی سے ملک کا دفاع کرسکتی ہے،شہری

جمعرات 21 مارچ 2024 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) افواج پاکستان کی طرف سے افغانستان میں دہشتگردی کے مراکز کے خلاف کاروائی پر عوام کی رائے، پاک فوج میں اتنی صلاحتیں موجود ہیں کہ ہر قسم کی دہشتگردی سے ملک کا دفاع کرسکتی ہے، کوئی بھی دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے گا تو پاک فوج اسکو منہ تور جواب دے گی اور ہم پاک فوج کے اقدامات کیساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کاوشوں اور کاروائیوں کے متعلق عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاک فوج میں اتنی صلاحتیں موجود ہیں کہ ہر قسم کی دہشتگردی سے ملک کا دفاع کرسکتی ہے ، ہم سلام پیش کرتے ہیں ان شہداء کو جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس ملک کا دفاع کیا، جو بھی ہمارے ملک میں دہشتگردی پھیلائے گا، پاک فوج اسکو نہیں چھوٹے گی، فوج جو کر رہی ہے بالکل صحیح کررہی ہے، فوج نہ ہوتو ہم رات کو سو نہیں سکتے، عوامی رائے تھی کہ تحریک طالبان افغانستان کی سرحد استعمال کرکے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، ہم اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ہم آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کو ایسا سبق سکھائیں جو وہ ساری زندگی یاد رکھیں، ہم پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کاروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فوج ہمارا فخر ہے اور یہ ایک ورلڈ ڈسپلن ادارا کے جس نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے ملک کا دفاع کرسکتی ہے، گلگت بلتستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارے لیے یہ بہت خوش آئین بات ہے کہ پاک فوج ہمارے دفاع کے لیے موجود ہے، پاک فوج نے جو دہشتگردوں کو نست و نابود کیا ہے ہم اسکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔